غلط فیصلے ، کمار دھرما سینا کا امپائرنگ کیریئر خطرات سے دوچار

بدھ 26 اکتوبر 2016 12:51

غلط فیصلے ، کمار دھرما سینا کا امپائرنگ کیریئر خطرات سے دوچار

چٹاگانگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر۔2016ء ) بنگلہ دیش اور انگلینڈ پہلے ٹیسٹ میں غلط فیصلوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنیوالے سری لنکن ایلیٹ میچ آفیشل کمار دھرما سینا کا امپائرنگ کیریئر شدید خطرات سے دوچار ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چٹاگانگ میں کھیلے گئے مقابلے کی پہلی اننگز میں 10 ریویوز بھی ریکارڈ تھے جنہوں نے ٹی وی امپائر ایس روی کو مسلسل مصروف رکھا ،وہ جنوری 2014ء کے دبئی ٹیسٹ میں بھی امپائر تھے جہاں پاکستان کیخلاف سری لنکن اننگز میں 8 ریویوز لئے گئے تھے ۔ چٹاگانگ ٹیسٹ کے 26 میں سے 16 ریویوز دھرماسینا کے فیصلوں پر تھے جن میں سے 8 کو تبدیل کرنا پڑا ۔

وقت اشاعت : 26/10/2016 - 12:51:54