ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے منفر د اعزاز حاصل کرلیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 14:02

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے منفر د اعزاز حاصل کرلیا

ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر۔2016ء ) ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے منفر د اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرین شرٹس نے کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ہی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں مشترکہ طور پر 11ویں سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے ،عالمی نمبر 2ٹیسٹ ٹیم کو آخری مرتبہ 2007ء میں پاکستان میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

وقت اشاعت : 26/10/2016 - 14:02:46