نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں یونس اور مصباح کی ترقی

بدھ 26 اکتوبر 2016 15:29

نئی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں یونس اور مصباح کی ترقی

ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر۔2016ء )آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں سابق کپتان یونس خان اور مصباح الحق ترقی کی سیڑھیاں چڑھ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کالی آندھی کیخلاف سنچری سکور کرنے کے بعد 3سیڑھیاں پھلانگ کر دوسرے بہترین بلے باز بن گئے ہیں ،یونس خان مارچ 2009ء میں سری لنکا کے خلاف ٹرپل سنچری سکور کرنے کے بعد بہترین ٹیسٹ بلے باز بنے تھے اور جولائی 2009ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب انہوں نے ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن اپنے نام کی ہے ،ٹیسٹ کپتان مصباح الحق 96رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ایک درجے ترقی پاکر ٹاپ 10بلے بازوں کی فہرست میں دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ اسد شفیق دونوں اننگز میں نصف سنچریاں سکور کرکے 16ویں سے 14ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

باؤلرز رینکنگ میں پاکستان کے یاسر شاہ نے انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ کے ساتھ 5ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے جبکہ فاسٹ باؤلرراحت علی 4سیڑھیاں چڑھ کر 35ویں سے 31نمبر پر آگئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 26/10/2016 - 15:29:03