آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیارتھی لیکن وزیر اعظم نے روکدیا:نجم سیٹھی

بدھ 26 اکتوبر 2016 15:36

آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیارتھی لیکن وزیر اعظم نے روکدیا:نجم سیٹھی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر۔2016ء )پی سی بی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیارتھی لیکن وزیر اعظم نے روکدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ہم نے آئر لینڈ کی ٹیم سے پاکستان کے دورے کی بات کی جس پر آئرلینڈ کی ٹیم نے ہمارے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ،میں نے وزیر اعظم کو یہ اطلاع دی تو وہ پریشان ہو گئے اور مجھے مزید پیش رفت سے روک دیا گیا ۔

نجم سیٹھی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے انہیں فون کرکے کہا تھا کہ ہم سوچتے ہیں تاہم ٹھیک15 دن بعد کراچی ایئر پورٹ پر حملہ ہو گیا، ہم جب غیرملکی ٹیم لانے کی تیاری کرتے ہیں کوئی نہ کوئی واقعہ ہوجاتا ہے اسی لیے ٹریننگ دلوانے کھلاڑیوں کو ہم نے ملٹری اکیڈمی بھیجا تھا۔

وقت اشاعت : 26/10/2016 - 15:36:59