آل پاکستان زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ٬ انڈر10 اور انڈر14 کا ٹاٹل حمزہ رومان اور شعیب خان کے نام

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:05

آل پاکستان زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ٬ انڈر10 اور انڈر14 کا ٹاٹل حمزہ رومان اور شعیب خان کے نام
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) آل پاکستان زیڈ ٹی بی ایل نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں انڈر10 اور انڈر14 کا فائنل حمزہ رومان اور شعیب خان نے اپنے نام کرلی ٬ انڈر18 کیٹگری میں اسد ا? اور برکت ا? نے ٹرافی اپنے نام کی ٬ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام لاہور میں جاری نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں انڈر10 کیٹگری فائنل میں حمزہ رومان نے حامد اسرار کو چھ چار٬ چھ چار سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس سے قبل سیمی فائنل میں حامد اسرار نے پنجاب کے طاہر کو جبکہ حمزہ رومان نے پنجاب کے بلال عاصم کو چھ چار اور چھ تین سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیاتھا۔ چیمپئن شپ کے انڈر14 میںخیبرپختونخوا کے شعیب خان نے پنجاب کے حمزہ بن ریحان کو چھ چار اور چھ تین سے شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کی ٬انڈر18 ڈبل کیٹگری میں اسد ا? اور برکت ا? نے ثاقب عمر اور یوسف کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دیکرفائنل اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

انڈر18 سنگل میں بھی خیبرپختونخوا کے برکت ا? اور یوسف خان نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ میڈیا سے گفتگوانڈر10 کے فاتح کھلاڑی حمزہ رومان نے کہا کہ ان کامیابی کے پیچھے ان کے والدرومان گل جو کہ ان کے کوچ بھی ہیں اہم رول ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر اور سیکرٹری جنرل عمرآیاز کی کوششوں کی بدوت خیبرپختونخوا کے کھلاڑی نیشنل چیمپئن شپ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ٹورنامنٹ میں 18 رکنی ٹیم شرکت کررہی ہے۔
وقت اشاعت : 26/10/2016 - 19:05:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :