آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ٬یونس خان دو درجے ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آ گئے

یاسر شاہ بھی ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں ٬مصباح الحق 10 ویں نمبر پر آ گئے ٬ اظہر علی 12 ویں ٬اسد شفیق بھی 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ٬جوئے روٹ تیسرے نمبر پر آ گئے ٬ بولرز میں روی چندرن ایشون پہلے ٬ یاسر شاہ کا پانچواں نمبر ہے

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:35

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ٬یونس خان دو درجے ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آ گئے

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی جس میں قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان دو درجے ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آ گئے جبکہ یاسر شاہ بھی ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف 127 رنز بنا کر دو درجے ترقی کے بعد چوتھی سے دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں ٬ اظہر علی 12 ویں اسد شفیق بھی 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی 17 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔بولنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ قومی ٹیم کے اسپنر یاسر یاسر شاہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لے کر چھٹے سے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں٬ یاسر شاہ انگلینڈ کے اسٹیورڈ براڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ سری لنکا کے رنگنا ہیراتھ ان دونوں سے دو پوائنٹس کے اضافے سے چوتھے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ یہ یونس خان کی مارچ 2009 ء میں پہلی پوزیشن کے بعد سب سے بہترین پوزیشن ہے٬ اسی برس جولائی میں یونس خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

آئی سی سی کی کھلاڑیوں‌کی نئی ٹیسٹ رینکنگ دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔

وقت اشاعت : 26/10/2016 - 19:35:47