آل پاکستان انٹر بورڈز باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:32

آل پاکستان انٹر بورڈز باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد
․ لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر بورڈز باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد پنجاب کالج آف کامرس کے ھال میں ہوا۔ انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زبیر شوکت نے پہلی پوزیشن لے کر مسٹر بورڈز کا ٹائٹل جیت لیا۔ جب کہ فنی تعلیمی بورڈ پنجاب نے دوسری اور فیصل آباد بورڈ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سیکرٹری فنی تعلیمی بورڈ محمد سلیمان نے کہا کہ صحت مند جسم ٬صحت مند دماغ کی ضمانت ہوتا ہے۔ طلباء کوتعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس جیسی مثبت سرگرمیوں میں بھی بھر پور حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے چیئرپرسن فنی تعلیمی بورڈ میڈم صائمہ جاوید کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ اُن کی خصوصی دلچسپی اور سرپرستی کی وجہ سے فنی تعلیمی بورڈ کو تمام بورڈز کی مہمانداری کا اعزاز ملا۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کئے۔ فنی تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد سلطان شاہد بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
وقت اشاعت : 26/10/2016 - 20:32:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :