کرکٹ کی فٹنس اور فیلڈنگ کے لئے ٹرائلز 31اکتوبر سے ملتان میں ہوں گے

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:47

کرکٹ کی فٹنس اور فیلڈنگ کے لئے ٹرائلز 31اکتوبر سے ملتان میں ہوں گے
ملتان۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) واپڈا سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کرکٹ کی فٹنس اور فیلڈنگ کے لئے ٹرائلز 31اکتوبر تا2نومبر 2016؁ء ڈویژنل سپورٹس گرائونڈ ملتان میں ہوں گے ۔ٹرائلز کی نگرانی واپڈا سپورٹس بورڈ کے عہدیداران٬ صدر میپکو سپورٹس کمیٹی /چیف انجینئر کسٹمرسروسز میپکو محموداحمد خان٬ سیکرٹری علی اکرم گجر ٬ سپورٹس آفیسر میپکو شرافت علی اور میپکو کرکٹ ٹیم کے کوچز اور کھلاڑی کریں گے ۔

(جاری ہے)

سپورٹس آفیسر میپکو شرافت علی نے کہا کہ واپڈا سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ملتان سمیت ملک بھر میں فٹنس اور اعلیٰ فیلڈنگ کے ماہر نوجوانوں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز شروع کئے جارہے ہیں جس میں 17سال اور اس سے کم عمر کے بچے شرکت کریں گے ۔ پہلے مرحلے میں فٹنس ٹیسٹ ہوں گے جس میں 50میٹر کی دوڑ٬ 10پش اپس ٬ لانگ جمپ اور 6چن اپس شامل ہیں ان سب کو پاس کرنا لازمی ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں فیلڈنگ ٹیسٹ ہوگا جس میں پک اپ اینڈ تھرو٬ 5کلوز اچ کیچز٬5آئوٹ فیلڈکیچز اور 5سلائیڈ اینڈ گرائونڈ فیلڈنگ ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ فٹنس اور فیلڈنگ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے لڑکوں کو مزید کوچنگ اور ٹریننگ کے لئے واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں بھیجاجائیگا۔
وقت اشاعت : 26/10/2016 - 20:47:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :