چوتھا ون ڈے، نیوزی لینڈ باﺅلرز نے بھارت پر ”سرجیکل سٹرائیک“ کرڈالی

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اکتوبر 2016 20:53

چوتھا ون ڈے، نیوزی لینڈ باﺅلرز نے بھارت پر ”سرجیکل سٹرائیک“ کرڈالی

رانچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26اکتوبر ۔2016ء) 5ون ڈے میچز کی سیریز کے چوتھے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 19رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2سے برابر کردی ہے۔کیوی کپتان کین ولیمسن نے سلو پچ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 260رنز بنائے،گپٹل 72،ولیمسن 41،لیتھم 39اور ٹیلر 35رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔

(جاری ہے)

261رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر بھارت نے 1وکٹ پر 98رنز بنالیے تھے تاہم رن مشین کوہلی کے پویلین لوٹتے ہی کیوی باﺅلرز نے دیگر بھارتی بلے بازوں پر ”سر جیکل سٹرائیک“ کرڈالی اور پوری بھارتی ٹیم 49اوور میں 241رنز پر پوویلین لوٹ گئی ۔بھارت کے لیے رہانے 57،کوہلی 45اور پٹیل 38رنز کیساتھ نمایاںرہے۔نیوزی لینڈ کے لیے ساﺅتھی نے 3،بولٹ ،نیشم نے دو ، دو اور سوڈھی اور سینٹر نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔

وقت اشاعت : 26/10/2016 - 20:53:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :