نیوزی لینڈ نے 5 میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان بھارت کو 19 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی

نیوزی لینڈ کی جانب سے گپتل کی72‘ کپتان ولیمسن 31اور لیتھم کے 39 رنز کی بدولت 260 رنز کے تعاقب میں پوری بھارتی ٹیم 48.4اوورز میں 241 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی‘ اجنکا ریحانے 57 اور ویرات کوہلی 45 رنز بنا کر نمایاں رہے نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی کی 3اور جیمی نیشم کی 2 وکٹیں حاصل کیں نز کی اننگز کھیلنے پر مارٹن گپتل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا‘سیریز کا فیصلہ کن میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائیگا

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:40

نیوزی لینڈ نے 5 میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان بھارت کو 19 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی
رانچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) نیوزی لینڈ نے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان بھارت کو 19 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی‘ نیوزی لینڈ کی جانب سے گپتل کی72‘ کپتان ولیمسن 31اور لیتھم کے 39 رنز کی بدولت 260 رنز کے تعاقب میں پوری بھارتی ٹیم 48.4اوورز میں 241 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی‘ اجنکا ریحانے 57 اور ویرات کوہلی 45 رنز بنا کر نمایاں رہے‘ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی کی 3اور جیمی نیشم کی 2 وکٹیں حاصل کیں‘ 72 رنز کی اننگز کھیلنے پر مارٹن گپتل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا‘سیریز کا فیصلہ کن میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

بدھ کوکرانچی کرکٹ کمپلیکس میں کھیلے جانے والے سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اوپنر مارٹن گپتل اور لیتھم نے اننگز کا پر اعتماد اور جارحانہ آغاز کیا۔ نیوزی لینڈ کو پہلا نقصان 96 کے مجموعی سکور پر اس وقت اٹھانا پڑا جب لیتھم 39رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کو دوسری کامیابی 138 رنز پر ملی اور مارٹن گپتل 72 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد نیوزی لینڈ کی وکٹیں گرنا شروع ہو گئیں او راس نے مقررہ 50 ا وورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے امیت مشرا کامیاب بائولر رہے انہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کی جانب سے اجنکا ریحانے ا ور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 19 کے مجموعی سکو ر پر روہت شرما 11 رنز بناکر آئوٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ویرات کوہلی کھیلنے کے لئے آئے اور اجنکا ریحانے کے ساتھ مل کر سکو رکو تیزی سے آگے بڑھایا اور سکور کو 98 رنز پر پہنچا دیا تاہم اس موقع پر ویرات کوہلی45 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔

اس کے بعد بھارت کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرنا شروع ہو گئیں اور پوری بھارتی ٹیم 48.4اوورز میں 241 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ بھارت کی جانب سے اجنکا ریحانے 57 اور ویرات کوہلی 45 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم سائوتھی نے 3 ا ور جمی نیشم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مارٹن گپتل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔ …(رانا)
وقت اشاعت : 26/10/2016 - 21:40:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :