ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ٬سعدی عباس ذاتی اخراجات پر ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آسٹریا پہنچ گئے

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:41

ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ٬سعدی عباس  ذاتی اخراجات پر ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آسٹریا پہنچ گئے

آسٹریا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ایشین گولڈ میڈلسٹ سعدی عباس آسٹریا میں ہونے والی ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں تنہا پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ سعدی عباس اپنے خرچ پر آسٹریا پہنچے ہیں ۔سعدی عباس ایک بار پھر اپنے ذاتی سفری اخراجات پر ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لینے آسٹریا پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

لنز میں ہونے والے ایونٹ میں وہ 67 کے جی کلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

انہوں نے افتتاحی تقریب میں تنہا حصہ لیا ۔ ان کے ساتھ کوئی کوچ بھی نہیں ۔ذرائع کے مطابق فیڈریشن نے سعدی عباس کو فنڈز ملنے پر سفری اخراجات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔سعدی عباس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے ۔ یہ قابل برداشت نہیں تھا کہ ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہو ۔

وقت اشاعت : 26/10/2016 - 21:41:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :