ڈربی شائر کا پاکستانی نژاد جنوبی افریقی سپنر عمران طاہر سے معاہدہ طے

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:41

ڈربی شائر کا پاکستانی نژاد جنوبی افریقی سپنر عمران طاہر سے معاہدہ طے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) معروف انگلش کانٹی ڈربی شائر نے پاکستانی نژاد جنوبی افریقی سپنر عمران طاہر سے معاہدہ طے کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلش کانٹی کلب ڈربی شائر نے آئندہ سیزن کیلئے جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز اسپنر عمران سے معاہدہ کر لیا۔

(جاری ہے)

عمران طاہر کانٹی چیمپئن شپ میں شرکت کے ساتھ ہی چھ مختلف کانٹی کلب کی طرف سے کھیلنے کا مارکس نارتھ کا ریکارڈ بھی برابر کر لیں گے۔

معاہدے کے تحت عمران طاہر جون 2017سے کلب کو دستیاب ہوں گے٬ تاہم ان کی شرکت کا انحصار ان کی انٹرنیشنل مصروفیات سے پر ہو گا۔واضح رہے کہ عمران طاہر اس وقت آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دنیا کے نمبر ایک بالر ہیں٬ جب کہ ون ڈے بالرز میں ان کا تیسرا نمبر ہے۔
وقت اشاعت : 26/10/2016 - 21:41:01