بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائیگا

دونوں ٹیمون کے درمیان ون ڈے سیریز 2-2 سے برابر

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:36

وشاکا پٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ ہفتہ کو وشاکا پٹنم میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیمون کے درمیان ون ڈے سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے ون ڈے سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کانٹے دار ہوگا۔

ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی٬ دوسرے میچ میں کیویز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 6 رنز سے ہرا دیا٬ تیسرے میچ میں بھارت نے ایک مرتبہ پھر کیویز کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کی٬ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے چوتھے میچ میں بھارت کو 19 رنز سے ہرا کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔
وقت اشاعت : 27/10/2016 - 11:36:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :