چائنہ انٹر نیشنل جونئیر فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل چار میچ کھیلے جائینگے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:49

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) چائنہ انٹر نیشنل جونئیر فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل جمعہ کو چار میچ کھیلے جائینگے۔ ٹورنامنٹ اولمپک سٹیڈیم کے فٹ بال گرائونڈ پر جاری ہے٬ اس سلسلے کے پہلے میچ میں ٹبئی جرمنی کا مقابلہ ہوسٹ چینسے ہوگا٬ دوسرا میچ چی اونگو کوریا اور آریوسی چین کے درمیان کھیلا جائے گا٬ تیسرے میچ میں این سی ٹی یو چین کا مقابلہ اسلام آباد سے ہوگا چوتھے میچ میں این سی ای پی یو چین اور بوئن کوریا کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہونگی۔

(جاری ہے)

ہر روز چار میچ کھیلے جارہے ہیں٬ اسلام آباد کی ٹیم تین میچ کھیلے گی۔ اسلام آباد کی ٹیم اپنا تیسرا میچ 28 اکتوبر این سی ٹی یو چین کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ہرگروپ سے دو٬دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنل کل ہفتہ کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 30 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 27/10/2016 - 11:49:33