پی سی بی نے بنگلادیش پریمیئرلیگ کیلئے آفریدی سمیت 15کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:58

پی سی بی نے بنگلادیش پریمیئرلیگ کیلئے آفریدی سمیت 15کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اکتوبر۔2016ء ) پی سی بی نے بنگلادیش پریمیئرلیگ(بی پی ایل) کیلئے آفریدی سمیت 15کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آفریدی کے علاوہ عمر اکمل، سہیل تنویر،احمد شہزاد،ناصر جمشید،شعیب ملک،جنید خان،عماد وسیم،خالد لطیف،محمد سمیع،شاہ زیب حسن،رومان رئیس،محمد اصغر،عمران خان جونیئر اور اسامہ میر کو این او سی جاری کر دیا گیا ہے تاہم اوپنر شرجیل خان ، مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم اور لیفٹ آرم سپنر محمد نواز کو تاحال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے کیوں کہ ان تینوں کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 4 نومبر سے شروع ہو گی۔

وقت اشاعت : 27/10/2016 - 11:58:37