روہت شرما کی جرسی کے نمبر کی وجہ بھی توہم پرستی نکلی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 12:51

روہت شرما کی جرسی کے نمبر کی وجہ بھی توہم پرستی نکلی

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اکتوبر۔2016ء ) بھارتی اوپنر روہت شرما کی جرسی کے نمبر کی وجہ بھی توہم پرستی نکلی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق 28سالہ کرکٹرکو کسی نجومی نے 9 نمبر کی جرسی پہننے کو کہا تھا مگر وہ چاہتے تھے کہ پشت پر ایک کے بجائے دو ہندسے ہوں،انڈر 19 ورلڈ کپ2006ء کے سیمی فائنل سے قبل ٹیم منیجر کی جانب سے تمام کھلاڑیوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے جرسی نمبر منتخب کریں، روہت 19 نمبر چاہتے تھے مگر وہ کسی اور کے پاس تھا جس کے بعد انھوں نے اپنی والدہ کو فون کیا جنھوں نے فوراً جرسی کے پیچھے 45 نمبر لکھوانے کو کہا، اس نمبر کے پس پردہ نجومی کا مشورہ ہی کارفرما تھا کیونکہ 4 اور 5 ملکر 9 بنتے ہیں، تب سے روہت شرما کی جرسی کا نمبر 45ہے ۔

وقت اشاعت : 27/10/2016 - 12:51:08