چائنہ پریمیئر لیگ ٬ جیانگ ڑو کلب نے ایور گرینڈ کو ہرا دیا

دونوں ٹیموں میں پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ٬ جیانگ ڑو نے دوسرے ہاف میں دو گول کر کے کامیابی اپنے نام کر لی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 13:36

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) چائنا پریمیئر فٹبال لیگ میں جیانگ ڑو کلب نے حریف ایور گرینڈ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ چائنا پریمیئر فٹبال لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ٬ ایونٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ جیانگ ڑو اور ایور گرینڈ کلب ہوئے مدمقابل۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کا پہلے ہاف میں مقابلہ 0-0 سے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں جیانگ ڑو نے دفاعی چیمپئن ایور گرینڈ کے خلاف 2 گول کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔ ایک اور میچ میں ہیبی فورچون اور ہینگزو کلب میں مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ امپائر کی وسل پر جب کھیل ختم ہوا تو دونوں ٹیمیں گول سے محروم تھیں۔ اس طرح یہ میچ 0-0 سے برابر رہا۔۔
وقت اشاعت : 27/10/2016 - 13:36:46