بی پی ایل میں شرکت کے لئے شاہدآفریدی٬عمراکمل٬شعیب ملک اوراحمدشہزادسمیت 15 کھلاڑیوں کواین او سی جاری

دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم میں متوقع شمولیت کے باعث بابر اعظم ٬ شرجیل خان اور محمد نواز کو ابھی این او سی جاری نہیں کیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:04

بی پی ایل میں شرکت کے لئے شاہدآفریدی٬عمراکمل٬شعیب ملک اوراحمدشہزادسمیت 15 کھلاڑیوں کواین او سی جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈنے بنگلہ دیش پریمیرلیگ(بی پی ایل)میںشرکت کے لئے شاہدآفریدی٬عمراکمل٬شعیب ملک اوراحمدشہزادسمیت 15 کھلاڑیوں کواین او سی جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بنگلہ دیش پریمیرلیگ میںشرکت کے لئے 15 کھلاڑیوں کو این اوسی جاری کر دیئے ہیں جن میں خالدلطیف٬محمدسمیع٬شاہ زیب حسن خان٬رمان رئیس٬محمداصغردرانی٬جنیدخان٬عمران خان جونیئر٬شعیب ملک٬عمراکمل٬ناصرجمشید٬احمدشہزاد٬شاہدآفریدی٬اسامہ میر٬سہیل تنویراورعمادوسیم شامل ہیں۔

جبکہ دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم میں متوقع شمولیت کے باعث پی سی بی نے بابر اعظم ٬ شرجیل خان اور محمد نواز کو ابھی این او سی جاری نہیں کیا۔ بی پی ایل کا چوتھا ایڈیشن 4 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ کومیلا وکٹورینز اعزاز کا دفاع کریگی۔

وقت اشاعت : 27/10/2016 - 14:04:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :