بنگلادیش پریمیرلیگ کیلئے پی سی بی نے 15قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا

شاہد آفریدی٬ عمر اکمل ٬احمد شہزاد ٬سہیل تنویر٬عماد وسیم ٬جنید خان ٬شعیب ملک و دیگر شامل بابر اعظم٬ شرجیل خان اور آل رانڈر محمد نواز کو اجازت دینے یا دینے سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش پریمیر لیگ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کے 15 کھلاڑیوں کو اجازت نامہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے بنگلا دیش پریمیر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لئے 15 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بی پی ایل میں شرکت کے لئے جن کھلاڑیوں کو اجازت نامہ جاری کیا گیا ہے ان میں خالد لطیف محمد سمیع ٬شہازیب حسنخان٬رومان رائیس ٬محمد اصغر دورانی ٬جنید خان ٬عمران خان جونیئر٬شعیب ملک ٬ناصر جمشید ٬احمد شہزاد٬ شاہد آفریدی٬ عمر اکمل٬ سہیل تنویر٬عماد وسیم٬آسامہ میر٬ شامل ہیں جب کہ بابر اعظم٬ شرجیل خان اور آل رانڈر محمد نواز کو اجازت دینے یا دینے سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

بابراعظم اور محمد نواز اس وقت ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں اور قومی ٹیم کے ساتھ یو اے ای میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہیں جب کہ جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کو بھی دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ 4 نومبر سے ڈھاکا میں شروع ہورہی ہے جو 9 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔
وقت اشاعت : 27/10/2016 - 14:52:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :