روہت شرما کی جرسی کے 45 نمبر کی وجہ بھی توہم پرستی نکلی

اس نمبر کے پس پردہ نجومی کا مشورہ ہی کارفرما تھا کیونکہ چار اور پانچ مل کر 9 بنتے ہیں

جمعرات 27 اکتوبر 2016 14:52

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) بھارتی کرکٹر روہت شرما کی جرسی کے 45 نمبر کی وجہ بھی توہم پرستی نکلی۔ انھیں کسی نجومی نے 9 نمبر کی جرسی پہننے کو کہا تھا مگر وہ چاہتے تھے کہ پشت پر ایک کے بجائے دو ہندسے ہوں۔

(جاری ہے)

انڈر 19 ورلڈ کپ2006 کے سیمی فائنل سے قبل ٹیم منیجر کی جانب سے تمام کھلاڑیوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے جرسی نمبر منتخب کریں٬ روہت شرما 19 نمبر چاہتے تھے مگر وہ کسی اور کے پاس تھا٬ اس لیے انھوں نے اپنی والدہ کو فون کیا جنھوں نے فورا جرسی کے پیچھے 45 نمبر لکھوانے کو کہا٬ دراصل اس نمبر کے پس پردہ نجومی کا مشورہ ہی کارفرما تھا کیونکہ چار اور پانچ مل کر 9 بنتے ہیں٬ تب سے روہت شرما کی پشت پر یہی نمبر دکھائی دیتا ہے۔
وقت اشاعت : 27/10/2016 - 14:52:12