پریشان حل چینیوں کی عالمی شہرت یافتہ کپتان گوئو چوان کی بحفاظت واپسی کیلئے دعائیں

جمعرات 27 اکتوبر 2016 15:19

پریشان حل چینیوں کی عالمی شہرت یافتہ کپتان گوئو چوان کی بحفاظت واپسی کیلئے دعائیں

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) عالمی شہرت یافتہ چینی کپتان گوئو چوان کی گمشدگی نے اس کے آبائی ملک بھر میں صدمے کی لہر دوڑا دی ہے ٬ اس کے لاکھوں ہم وطن بحفاظت واپسی کیلئے دعائیں کررہے ہیں ٬گو ئو کی معاون ٹیم نے بدھ کو بحرالکاہل میں اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی اور کہا کہ اسے چینی وقت کے مطابق منگل کو 15-00کے تھوڑی دیر بعد ہی آخری مرتبہ سنا گیا تھا ٬ گوئو سولو ٹرانس پیسفک سمندری سفر پر تھا جس کے دوران وہ لاپتہ ہو گیا ٬ اس کی کشتی پہلے ہی ہوائی کے مغربی ساحل سے 900ناٹیکل میل دور ڈگمگاتی ہوئی پائی گئی ہے تا ہم گوئو کو کشتی کے عرشے پر نہیں پایا گیا ہے ٬ ملاح سے رابطے کی تما م کوششیں ناکام ہو گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بات گوئو کی معاون ٹیم نے چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کو بتائی ہے ٬ اس کی گمشدگی کی خبر چینی میڈیا کے ذریعے پھیل گئی اور شہریوں نے اس کیلئے اپنی دلی تمنائوں اور خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

وقت اشاعت : 27/10/2016 - 15:19:18