چائنہ انٹر نیشنل جونئیر فٹبال ٹورنا منٹ٬ اسلام آباد نے این سی ای پی یو چین کو ایک کے مقابلے میں د س گول سے ہرا دیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:42

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) چائنہ انٹر نیشنل جونئیر فٹبال ٹورنا منٹ کے دوسرے روز اسلام آباد نے این سی ای پی یو چین کو ایک کے مقابلے میں د س گول سے ہرا دیا۔جمعرات کو اولمپک سٹیڈیم کے فٹبال گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد کو وقفے تک 6-0 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں چین نے ایک گول جبکہ اسلام آباد نے مزیدچار کر کے مقابلہ 10-1 سے جیت لیا ۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے ماجد ٬امان اور فیصل نے دو دو گول کئے جبکہ چین کی طرف سے واحد گول ٹن نے کیا آج (جمعہ کو) پہلے میچ میں ٹبئی جرمنی کا مقابلہ میزبان چین سے ہوگا دوسرا میچ چی اونگو کوریا اور آریوسی چین کے درمیان کھیلا جائے گا٬ تیسرے میچ میں این سی ٹی یو چین کا مقابلہ اسلام آباد سے ہوگا چوتھے میچ میں این سی ای پی یو چین اور بوئن کوریا کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا٬ اسلام آباد کی ٹیم تیسرا میچ 28اکتوبر این سی ٹی یو چین کے خلاف کھیلے گی ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ہرگروپ سے دو٬دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں کریں گی٬ سیمی فائنل کل ہفتہ کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 30اکتوبر کو ہوگا۔
وقت اشاعت : 27/10/2016 - 16:42:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :