آسٹریلیا:ایم سی جی گرائونڈ میں بگلوں کا غول اتر آیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:56

آسٹریلیا:ایم سی جی گرائونڈ میں بگلوں کا غول اتر آیا

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء)کرکٹ وہ کھیل ہیجس کیلیے حالات کا سازگار ہونا٬ موسم کا بہتر ہونا بہت ضروری ہے لیکن کبھی کبھی آسمان سے بھی بلا اتر آتی ہے کھیل رکوا دیتی ہے۔

(جاری ہے)

کھیل کے میدان میں پرندوں کا غول اتر آئے اور وہ بھی اتنی بڑی تعداد میں کہ کھیل ہی روکنا پڑ جائے٬ ایسا ہیمیلبرن کرکٹ گرائونڈ میں ہوا ہے جہاں تسمانیہ اور وکٹوریا کے درمیان جاری شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے دوران بگلوں نے حملہ کر دیا۔

لیکن ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کرکٹ کا کھیل بیرونی مداخلت کی وجہ سے روکا گیا ہو۔سری لنکا انگلینڈ ٹیسٹ کے دوران ایسا بھی ہوا کہ شہید کی مکھیوں نے حملہ کر دیا۔صرف یہی نہیں کبھی اسٹیڈیم میں کتے بلی کی آمد سے کھلاڑی پریشان ہوتے ہیں تو کبھی اسٹیڈیم میں بیٹھاہجوم بھی اپنی ٹیم کی ممکنہ شکست پر بپھر جاتا ہے٬اور کبھی موسم آڑے آجاتا ہے۔ نتیجہ کھیل میں رکاوٹ کی صورت میں سامنے آتاہے۔۔

وقت اشاعت : 27/10/2016 - 16:56:18