لاہور٬تیسرا شامی ٹی ٹوئنٹی ویٹرنز کرکٹ کپ

شاہ جمال گرین نے ٹوٹلی کرکٹ کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:22

لاہور٬تیسرا شامی ٹی ٹوئنٹی ویٹرنز کرکٹ کپ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) گولڈن بناسپتی کے زیر اہتمام تیسرے شامی ٹی ٹوئنٹی ویٹرنز کرکٹ کپ کے مقابلے علی گڑھی کرکٹ گرائونڈ پر جاری ہیں۔ شاہ جمال گرین نے ٹوٹلی کرکٹ کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ ٹوٹلی کرکٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ خالد حبیب نے 70٬ امیر علی 38 رنز ناٹ آئوٹ اور حافظ ادریس نے 18 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

(جاری ہے)

شاہ جمال کی طرف سے عالم گیر حسین 3/23٬ عظیم اسلم 1/32٬ شہزاد خان 1/31 اور ظہیر احمد نے 1/29 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں شاہ جمال گرین نے 19.1 اوورز میں 6کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ عرفان سلیمان نے 43٬ ثاقب فاروق 33 اور سلیمان خالد نے 37 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ ٹوٹلی کرکٹ کی جانب سے عاطف معراج نے 2/28٬ خالد حبیب 1/27 ٬ نوید صوفی 1/24 اور شان شاہد نے 1/31 وکٹ حاصل کیں۔ قیصر وحید محمد کلیم امپائر جبکہ ظہور عالم سکورر تھے۔ (قیوم زاہد)
وقت اشاعت : 27/10/2016 - 20:22:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :