فٹنس مسائل٬ عالمی نمبر ایک پلیئر لی چانگ وائی فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے باہر

جمعہ 28 اکتوبر 2016 13:02

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) عالمی نمبر ایک ملائیشین سٹار لی چانگ وائی فٹنس مسائل کے باعث رواں فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

طے شدہ شیڈول کے مطابق 34سالہ ملائیشین پلیئر نے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میں چائنیزتائپے کے پلیئر سو جن ہائو سے مقابلہ کرنا تھا لیکن ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے لی چانگ وائی ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے۔ لی گزشتہ ہفتے ڈنمارک اوپن کے درمیان انجری کا شکار ہوئے تھے اور توقع تھی کہ وہ فرنچ اوپن میں ٹائٹل کا دفاع کریں گے لیکن وہ تاحال سو فیصد فٹنس حاصل نہیں کر سکے اسلئے انہوں نے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 28/10/2016 - 13:02:01