پی ایس ایل میں قیادت کا بحران ٬5 میں سے 3ٹیموں کی قیادت غیرملکی کھلاڑی کریں گے٬ شائقین مایوس

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:08

پی ایس ایل میں قیادت کا بحران ٬5 میں سے 3ٹیموں کی قیادت غیرملکی کھلاڑی کریں گے٬ شائقین مایوس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان سپر لیگ میں قیادت کا بحران ٬5 میں سے 3ٹیموں کی قیادت غیرملکی کھلاڑی کریں گے۔ شائقین کرکٹ کوپی ایس ایل سے اس لئے بھی مایوسی ہورہی ہے کہ 3ٹیموںکے کپتان پاکستانی نہیںہیں۔ جن غیر ملکیوں کو کپتان بنایاگیاہے ان میں پشاور زلمی کی قیادت ڈیرن سیمی٬ لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میک کولم اور کراچی کنگز کے قائد روی بوپارا ہونگے۔

(جاری ہے)

یعنی صرف دو ٹیمیں باقی بچیں جن کی باگ ڈور کسی پاکستانی کھلاڑی کے ہاتھ میں ہے٬ گزشتہ سال کی فائنلسٹ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کہ جن کے قائد بالترتیب مصباح الحق اور سرفراز احمد ہوں گے۔اگر بین الاقوامی سطح پر لیگ کرکٹ کو دیکھیں٬ انڈین پریمیئر لیگ ہو یا آسٹریلیا کی بگ بیش٬ بلکہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ بھی دیکھ لیں تو زیادہ تر ٹیموں کی قیادت ملکی کھلاڑیوں ہی کو دی جاتی ہے۔

یوں اپنے ملک کے لیے مستقبل کی قیادت تیار کی جاتی ہے اور اس کا بڑا فائدہ ہوتا ہے۔ خود پی ایس ایل میں اس کی ایک مثال موجود ہے٬ سرفراز احمد٬ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کے دوران ان کی مخفی صلاحیتیں کھل کر سامنے آئیں اور قوم نے انہیں نئے انداز میں دیکھا۔ اب وہ پاکستان کرکٹ کا مستقبل بن چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 28/10/2016 - 16:08:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :