جان سینا کے نئے روپ نے پرستاروں کو دنگ کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 نومبر 2016 20:12

جان سینا کے نئے روپ نے پرستاروں کو دنگ کر دیا

نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3نومبر ۔2016ء) :جان سینا ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں جن کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیںتاہم وہ آجکل فلمی اور ٹی وی مصروفیات کی بناءپر ریسلنگ کے رنگ سے دور ہیں،حال ہی میں معروف ریسلر کے نئے روپ نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کو امریکا سمیت متعدد ممالک میں ہالووین کا تہوار منایا گیا تھا اور اس موقع پر جان سینا اور ان کی گرل فرینڈ نکی بیلا نے ایسا بہروپ بدلا کہ پرستار دیکھ کر دنگ رہ گئے،ان دونوں نے ایک دوسرے کا بہروپ بنایا اور ایک ویڈیو میں ایک دوسرے کے ڈبلیو ڈبلیو ای اینٹرنس میوزک کے ساتھ انٹری کی۔

بہروپ بدلنے کے اس مقابلے میں جان سینا زیادہ کامیاب نظر آئے اور انہوں نے نکی بیلا کا روپ بہترین انداز سے نبھایا۔واضح رہے کہ جان سینا 15بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں اور انہیں رک فلیر کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے مزید ایک اور ٹائٹل کی ضرورت ہے۔

وقت اشاعت : 03/11/2016 - 20:12:54