ریسلنگ لیجنڈ بگ وین ویڈر مرنے کے قریب، ڈاکٹروں نے 2 سال کا وقت دیدیا

مداحوں نے ان کی اس حالت پر گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:52

ریسلنگ لیجنڈ بگ وین ویڈر مرنے کے قریب، ڈاکٹروں نے 2 سال کا وقت دیدیا
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) ورلڈ چیمپئن ریسلنگ (ڈبلیو سی ڈبلیو) اور ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے مایہ ناز پہلوان بگ وین ویڈر کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ڈاکٹروں نے دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انھیں اس بات سے آگاہ کر دیا ہے کہ شاید وہ مزید دو سال تک زندہ رہ سکیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈ ریسلر بگ وین ویڈر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنی حالت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ امراض قلب کے ڈاکٹروں نے انھیں بتایا ہے کہ ریسلنگ اور فٹبال کھیلنے کی وجہ سے ان کا دل بہت کمزور ہو چکا ہے۔ 61 سالہ ریسلر نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق انھیں شدید عارضہ قلب لاحق ہے۔ ویڈر کے مداحوں نے ان کی اس حالت پر گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔۔
وقت اشاعت : 19/11/2016 - 11:52:36