بلند چوٹیوں پر پاکستان کا پرچم سربلند کرنے والے معروف کوہ پیما حسن سدپارہ 53برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سدپارہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے،مانٹ ایورسٹ سمیت دنیا کی14میں سی8 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی تھے

پیر 21 نومبر 2016 15:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) طویل عرصے تک دنیا بھر کی بلند چوٹیوں اور پہاڑوں پر پاکستان کا پرچم سربلند کرنے والے معروف کوہ پیما حسن سدپارہ کینسر کے عارضے کے سبب 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔حسن سدپارہ مانٹ ایورسٹ سمیت دنیا کی چودہ میں سے آٹھ بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی تھے اور کافی عرصے سے کینسر سمیت متعدد عارضوں میں مبتلا تھے۔

(جاری ہے)

وہ راولپنڈی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے اور وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر انہیں علاج کیلئے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔حسن سدپارہ کے بیٹے نے حکومت سے والد کے بہتر علاج کے لیے کراچی بھیجنے کے بھی اپیل کی تھی۔دوران علاج پیر کی صبح حسن سدپارہ کی حالت بگڑ گئی اور دوپہر میں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔معروف کوہ پیما کے بیٹے عارف نے حکومت سے اپیل کہ ان کے والد کی میت کو اسکردو لے جانے کے لیے حکومت مدد کرے۔
وقت اشاعت : 21/11/2016 - 15:02:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :