گولڈ برگ کا رائل رمبل فائٹ میں حصہ لینے کا اعلان

جمعرات 24 نومبر 2016 12:22

گولڈ برگ کا رائل رمبل فائٹ میں حصہ لینے کا اعلان

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے مایہ ناز ریسلر گولڈ برگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ رائل رمبل فائٹ میں حصہ لیں گے۔ یہ اعلان بروک لینسر کو شکست دینے کے بعد سامنے آیا ہے، حالانکہ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ یہ ان کے کیریئر کی آخریاور فیصلہ کن فائٹ ہوگی۔ خیال رہے کہ رائل رمبل فائٹ میں لگ بھگ 30 ریسلر لڑتے ہیں۔

رنگ میں رہنے والا آخری ریسلر فاتح قرار دیا جاتا ہے۔ 49 سالہ گولڈ برگ نے آخری مرتبہ 13 سال قبل رائل رمبل فائٹ میں حصہ لیا تھا۔ گولڈ برگ نے پہلا ورلڈ ٹائٹل 1998ئ میں ہولک ہوگن کو شکست دے کر حاصل کیا تھا۔گولڈ برگ نے 12 سال بعد رنگ میں واپسی کی تو کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنے مدمقابل پہلوان بروک لیسنر کو اتنی جلدی چاروں شانے چت کر دیں گے۔

(جاری ہے)

وہ یکطرفہ مقابلہ جیتنے کے حوالے سے ہی جانے جاتے ہیں تاہم کسی کو امید نہیں تھی کہ وہ تاریخ دہرا پائیں گے۔ گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں ہونے والے مقابلے میں انہوں نے اپنے حریف بروک لینسر کو صرف چند منٹوں میں شکست دے کر نہ صرف اپنے مداحوں کے دل جیت لئے بلکہ دیگر ریسلرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ گولڈ برگ نے صرف 2 منٹ سے بھی کم وقت میں بروک لیسنر کو زیر کرکے یہ مقابلہ جیتا۔ گولڈ برگ نے اس موقع کے لیے اپنا سب کچھ دائو پر لگا دیا تھا۔ اس سے قبل گولڈ برگ نے ریسل مینیا 20 میں بھی بروک لیسنر کو شکست دی تھی۔۔

وقت اشاعت : 24/11/2016 - 12:22:50