ڈیوس کپ فائنلز ، کروشیا نے ارجنٹائن کو ڈبلز مقابلے میں ہرا دیا

اتوار 27 نومبر 2016 16:10

ڈیوس کپ فائنلز ، کروشیا نے ارجنٹائن کو ڈبلز مقابلے میں ہرا دیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء)ڈیوس کپ کے فائنل میں کروشیا نے ارجنٹائن کو ڈبلز مقابلے میں شکست دیکر دو ایک کی برتری حاصل کرلی ۔ ڈبلز میں کروشیا کے مارن چیلچ اور ایون ڈودیگ کا مقابلہ ارجنٹائن کے ڈل پورٹرو اور لیونارڈو مئیر سے ہوا ۔

(جاری ہے)

کروشیا کی جوڑی نے پہلا سیٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی بریکر پر جیتا ۔ دوسرے سیٹ میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ۔ مارن چیلچ اور ایون ڈودیگ نے سات چھ سے کامیابی سمیٹی ۔ کروشیا نے تیسرا سیٹ چھ تین سے جیت کر فائنل میں دوایک کی برتری حاصل کرلی ، ریورس سنگلز میچز آج کھیلے جائیں گے ۔

وقت اشاعت : 27/11/2016 - 16:10:13