راجر فیڈر اور سرینا ولیمز انجریز کے باعث ایک عرصہ ٹینس سے دور رہنے کے بعد واپسی کیلئے تیار

منگل 29 نومبر 2016 15:11

راجر فیڈر اور سرینا ولیمز انجریز کے باعث ایک عرصہ ٹینس سے دور رہنے کے بعد  واپسی کیلئے تیار

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2016ء) زخموں کی وجہ سے ایک عرصہ سے ٹینس سے دور رہنے والے سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اور سرینا ولیمز کی زخموں سے صحتیابی کے بعد ایکشن میں واپسی متوقع ہے اور بھارتی شائقین انہیں ایکشن میں دیکھ سکتے ہیں جیسا کہ انڈین پریمیر ٹینس لیگ کے مہیش بھوپتی نے توثیق کی ہے کہ مذکورہ کھلاڑیوں کی ٹورنامنٹ میں شرکت یقینی ہے۔

(جاری ہے)

مہیش بھوپتی کے بموجب راجر فیڈرر توقعات کے برعکس کچھ وقت پہلے ہی ایکشن میں واپسی کریں گے جیسا کہ انہوں نے رواں برس آئی پی ٹی ایل میں شرکت کے علاوہ انڈین ایسس کی متواتر تیسرے سال نمائندگی کی بات کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرینا ولیمس کی بھی ٹورنمنٹ میں شرکت ممکن ہے اور وہ حیدر آبادکی نمائندگی کریں گے۔ اس طرح ہندوستانی شائقین کو انہیں ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

وقت اشاعت : 29/11/2016 - 15:11:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :