میں اپنے کھیل پر تعریف و ستائش کی پرواہ نہیں کرتا، عادل رشید

منگل 29 نومبر 2016 16:29

میں اپنے کھیل پر تعریف و ستائش کی پرواہ نہیں کرتا، عادل رشید

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2016ء) انگلینڈ کے لگ اسپنر عادل ر اشد نے اپنی ٹیم کیلئے تاحال 16 وکٹس لیتے ہوئے اگرچہ سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے لیکن کہا کہ ہندوستان کے خلاف سیریز میں ان کے کھیل کے مظاہرہ پر مختلف گوشوں سے کی جانے والی ستائش کی کوئی پرواہ نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

رشید نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر میڈیا کانفرنس سے کہا کہ ’’میڈیا یا کسی دوسروں کی طرف سے کی جانے والی ستائش پر میں نے کبھی کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ میں ہمیشہ ہی اپنا سر نیچے رکھتا ہوں۔ آپ 100 فیصد کوشش کریں۔ اگر وکٹس ملتے ہیں تو ملتے ہیں اور نہیں بھی ملتے ہیں تو کوئی خاص بات نہیں ‘‘۔

وقت اشاعت : 29/11/2016 - 16:29:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :