بھارت نے انگلینڈ کو تیسرا ٹیسٹ ہراکر سیریز میں2-0کی برتری حاصل کر لی

منگل 29 نومبر 2016 21:58

بھارت نے انگلینڈ کو تیسرا ٹیسٹ ہراکر سیریز میں2-0کی برتری حاصل کر لی

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) بھارت نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں 8وکٹوں سے شکست دیکر5میچوں کی سیریز میں2-0کی برتری حاصل کر لی۔بھارتی ٹیم نے 103رنز کا ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔بھارت کی جانب سے پرتھیو پٹیل 67اور چتیشور پجارا25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 236رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ 78اور حسیب حمید59رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔بھارت کی جانب سے ایشون 3،محمد شامی ،جدیجہ اور یادیو نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کے رویندرا جدیجہ کو میچ میں آل رائونڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 8دسمبر سے ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موہالی کر کٹ گرائونڈ میںٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنے تیسرے دن کے سکور4وکٹوں پر78رنز اننگز کا آغاز کیا تو انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں236رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔

انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ 78اور حسیب حمید59رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ الیسٹرکک12،معین علی5،بریسٹو15،سٹوکس 5،بے ٹی صفر،بٹلر18،ووکس30،عادل رشید صفراوراینڈرسن5رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے ایشون 3،محمد شامی ،جدیجہ اور یادیو نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کے رویندرا جدیجہ کو میچ میں آل رائونڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 8دسمبر سے ممبئی میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 283رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں417رنز بنا کر134رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

وقت اشاعت : 29/11/2016 - 21:58:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :