ایشین ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سریش شبراممانیم 3دسمبر کو پاکستان کا دورہ کرینگے

منگل 29 نومبر 2016 21:58

ایشین ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سریش شبراممانیم 3دسمبر کو پاکستان کا دورہ کرینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) ایشین ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سریش شبراممانیم پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر دلاور عباس کی دعوت پر 3دسمبر کو پاکستان کا دورہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایشین ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل دورے کے دوران پی ٹی ایف حکام سے ملاقاتوں سمیت ٹینس کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ بھی کرینگے جہاں وہ اسلام آباد کیلئے اے ٹی ایف کی جانب سے گرانٹ بھی دینے کا اعلان کرینگے ۔

اس ضمن میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر دلاور عباس کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹینس کھیل تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے جبکہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی کے حوالے سے پاکستان پر عائد پابندی ختم ہونا ایک بڑی خوشخبری ہے جس سے پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس کے مزید ایونٹس کے انعقاد کے راستے بھی کھلے گے ۔
وقت اشاعت : 29/11/2016 - 21:58:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :