پی ایچ ایف کا جونیئر ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ سے آوٹ کرانیکے بھارتی اقدام کونا انصافی قرار دیتے معاملہ عالمی فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کیساتھ نا انصافی کی ، جونیئر ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے وقت پر ویزے کی درخواستیں جمع کروائی ،معاملے کوانٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک کونسل آف ایشیا میں لیکر جائینگے، پاکستان ہاکی میں تنہائی کا شکار ہو لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن اس حوالے سے پوری تیاری کرئے گا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز سینئر کی پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 30 نومبر 2016 20:17

پی ایچ ایف کا جونیئر ہاکی ٹیم کو  ورلڈ کپ سے آوٹ کرانیکے بھارتی اقدام کونا انصافی قرار دیتے معاملہ عالمی فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف )نے قومی جونیئر ٹیم کو ہاکی ورلڈ کپ سے آوٹ کرنیکا کے اقدام کو پاکستان کیساتھ نا انصافی قرار دیتے ہوئے معاملہ بڑئے فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کیساتھ نا انصافی کی ، جونیئر ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے وقت پر ویزے کی درخواستیں جمع کروائی ۔

انہوں نے کہاکہ ہاکی فیڈریشن نے پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن فوری طور پر ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس بلانے کا کہا ہے جس کے بعد اس معاملے کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک کونسل آف ایشیا میں لیکر جائینگے جس میں موقف اختیار کیا جائیگا کہ اس طرح کے میگا ایونٹس کو نیوٹرل مقام پر منعقد کیا جائے کیونکہ بھارت نے سینئر ہاکی ورلڈ کپ کی بھی میزبانی کرنی ہے ۔

(جاری ہے)

شہباز سینئر نے بتایا کہ بھارت کوشش کرئیگا کہ پاکستان ہاکی میں تنہائی کا شکار ہو لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن اس حوالے سے پوری تیاری کرئے گا ،بھارت کا کھیلوں کیساتھ ایسا رویئہ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی جونیئر ٹیم نے ورلڈ کپ میں بہتر نتائج کیلئے پر امید تھے ، ہم دو سالوں سے اس ایونٹ کیلئے محنت کر رہے تھے لیکن ایف آئی ایچ کے اس اقدام نے ہاکی کو بھی نقصان پہنچا۔
وقت اشاعت : 30/11/2016 - 20:17:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :