قومی ٹیم مینجمنٹ محمد عامر کے حالیہ بیانات پر ناخوش

جمعرات 1 دسمبر 2016 13:20

قومی ٹیم مینجمنٹ محمد عامر کے حالیہ بیانات پر ناخوش

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم دسمبر۔2016ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی جانب سے دیئے جانے والے حالیہ چند بیانا ت پر ان سے ناراض ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 24سالہ پیسر محمدعامرنے نیوزی لینڈمیں اپنی باؤلنگ پرمسلسل ڈراپ ہونے والے کیچزپرسوال اٹھایا تھا جس پر ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر کو مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 01/12/2016 - 13:20:58