نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں لگا ئے گئے تربیتی کیمپ کو جمعرات کے روز ختم کردیا گیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 20:54

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں لگا ئے گئے تربیتی کیمپ کو جمعرات کے روز ختم کردیا گیا
لاہور۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) بھارت میں اگلے ماہ ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں لگائے گئے تربیتی کیمپ کو جمعرات کے روز ختم کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

کیمپ کمانڈنٹ طاہر زمان نے پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہباز سینئر سے مشاورت کے بعد کیمپ کو ختم کرنے کا اعلان کیا ۔شہباز سینئر نے بتایا کہ کھلاڑی جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے مایوس تھے اور وہ ٹریننگ میں دلجمعی سے حصہ نہیں لے رہے تھے جبکہ کیمپ کمانڈنٹ نے بھی کہا کہ کھلاڑیوں کے دل ٹوٹے ہوئے ہیں اور ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں کو انجری ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے کیمپ کو قبل از وقت ہی ختم کردیا گیا ۔
وقت اشاعت : 01/12/2016 - 20:54:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :