آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ پرسوں کھیلاجائیگا

چند اہم کھلاڑیوں کے بغیر دورہ آسٹریلیا ٹیم کیلئے چیلنجنگ ہے، مائیک ہیسن

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:03

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے کرکٹ میچ اتوار کو سڈنی گرائونڈ پرکھیلاجائیگا۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کین ولیمسن کی قیادت میں جیت کا عزم لئے آسٹریلیا پہنچ چکی ہے، کیویز ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 4 دسمبر، دوسرا میچ 6 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ کیویز ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ چند اہم کھلاڑیوں کے بغیر دورہ آسٹریلیا ٹیم کیلئے چیلنجنگ ہو گا، کینگروز ٹیم ہوم گرائونڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اور اسے ون ڈے سیریز میں شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 11:03:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :