بی پی ایل میں کل دو میچ کھیلے جائینگے

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:03

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کل ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں اور ایونٹ میں ہفتہ کو دو میچوںکا فیصلہ ہوگا جس کے پہلے میچ میں چٹاگانگ ویکنگز اور راجشاہی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرے میچ میں رانگپور رائیڈرز اور باریسال بلز کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔

(جاری ہے)

میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلے جائینگے۔ لیگ میں (کل) اتوار کو بھی دو میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں پہلا میچ کومیلا وکٹورینز اور رنگپور رائیڈرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ ڈھاکہ ڈائنا میٹس اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل معرکہ 9 دسمبر کو اسی مقام پر ہوگا۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 11:03:54