ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں کل آخری دو میچ کھیلے جائینگے، کپ کا فائنل پرسوں کھیلا جائیگا

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:03

بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں کل ہفتہ کو آخری دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 2016ء کا فائنل میچ اتوار کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 2016ء بنکاک میں جوش و خروش سے جاری ہے اور ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ میں (آج) ہفتہ کو آخری دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، جبکہ دوسرا میچ پاکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کا فائنل میچ 4 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 11:03:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :