دوسری شہید بے نظیر بھٹو ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑی کل اسلام آباد پہنچنا شروع ہونگے

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) دوسری شہید بے نظیر بھٹو ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ملک بھر سے کھلاڑی کل ہفتہ کو اسلام آباد پہنچنا شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

چیمپئن اتوار سے اسلام آباد ٹینس کورٹ، اسلام آباد میں شروع ہوگی، چیف آرگنائزر فضل سبحان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی افتتاح تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر ہونگے، چیمپئن شپ میں16 خواتین سمیت 250 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔

چیمپئن شپ میں بوائز اور گرلز کے انڈر10-، انڈر14- اور انڈر18- میں سنگلز اور ڈبلز مقابلے منعقد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ایونٹ میں لاہور اور کراچی کی کھلاڑی بھی شرکت کریں گی اور ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے باہر سے آنے والے کھلاڑیوں کو سفری اخرجات اور رہائش کا بندوبست ہوگا۔ ٹورنامنٹ کافائنل11 دسمبر کو کھیلا جائے گے جس کے مہمان خصوصی مراد علی شاہ ہونگے جو کھلاڑی میں انعامات تقیسم کریں گے۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 11:24:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :