ایشین نیٹ بال چیمپین شپ کیلئے 12رکنی قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ایشین نیٹ بال چیمپین شپ کیلئے 12رکنی قومی ٹیم کا اعلان کل ہفتہ کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہا یونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے جس میں ملک بھر سی21 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں عبدالحق، عثمان بشیر، صمد مسعود، محمد شعیب، محمد اختر، زاہد سلطان، محمد پریم شہزاد، اظہر سیلم، زاہد اقبال، محمد خورشید، محمد شمریز، زاہد خان، فیصل الرحمن، محمد عامر، حمود الرحمن، محمد عرفان، عمیر حسن، محمد ظہور، اعجازالحق، علی رضا اور محمد علی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم 12 کھلاڑیوں اور تین آفیشلز پر مشتمل ہو گی۔ قومی ٹیم کا 7 دسمبر تک جاری رہے گا اور 8 دسمبر کو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ملائیشیاء روانہ ہوگی۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 11:24:05