ظہیر عباس کرکٹ کوچنگ اکیڈمی راولپنڈی کیلئے ٹرائلز کل ہونگے

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ظہیر عباس کرکٹ کوچنگ اکیڈمی راولپنڈی کے ابتدائی مرحلہ کے ٹرائلز کل ہفتہ کو سہ پہر تین بجے مسلم ہائی سکول، راولپنڈی میں ہونگے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر شاہ نے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹرائلز میں 16 سے 20 سال کی عمر کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرائلز کے وقت عمر کے ثبوت کیلئے کھلاڑیوں کو اپنے ہمراہ اصل 'ب' فارم یا شناختی کارڈ لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی حصہ لے سکیں جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں، سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین مسعود انور ہونگے جبکہ کمیٹی کے ممبران میں سردار محمود، شعیب ناصر اور جواد حمید جوجی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 11:24:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :