اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کا تیسرا مرحلہ کل شروع ہوگا

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کا تیسرا مرحلہ کل ہفتہ سے شروع ہوگا، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں پہلے میچ میںپاک سپورٹنگ کا مقابلہ ینگسٹر سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ راوی کلب اور پونا کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا اسی طرح ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ پر پہلے میچ میں گنگال کلب اور اسلام آباد کی ٹیمیں مدمقابل ہونگے جبکہ دوسرے میچ میں قائد اعظم کلب کا ٹکرائو پونا کلب کے ساتھ ہوگا۔

(جاری ہے)

لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں مہران کلب، غوری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، ایورگرین کلب، ینگسٹر کلب، گروپ بی میں فالکن کلب، اکبر کلب، راوی کلب، فیڈرل کلب اور پونا کلب، گروپ سی میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، الفیصل کلب، گنگال کلب، روور کلب، اسلام آباد کلب جبکہ گروپ ڈی میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، قائداعظم کلب، رمنا کلب اور القائم کلب شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 11:24:08