انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایسٹ، نارتھ اور ویسٹ زون کے ٹرائلز کل شروع ہوں گے

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:54

لاہور۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایسٹ، نارتھ اور ویسٹ زون کے ٹرائلز(کل) اتوار سے ایل سی سی اے گرائونڈ پر شروع ہوں گے جس کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ شیڈول کے مطابق نارتھ زون کے ٹرائلزکل اتوارکو، ویسٹ زون کے ٹرائلز 5 دسمبر اور ایسٹ زون کے ٹرائلز 6 دسمبر کو ایل سی سی اے گرائونڈ میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

ہر زون میں کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے دو رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں ایک زونل نمائندہ اور ایک اسسٹنٹ کوچ لاہور ریجن شامل ہو گا۔ نارتھ زون کی سلیکشن کمیٹی میں طارق نصیر، ویسٹ زون میں نوشاد احمد اور ایسٹ زون میں حفیظ الرحمن بطور زونل سلیکٹر شامل ہیں جبکہ سعود احمد خان تینوں زونوں میں لاہور ریجن کی نمائندگی کرتے ہوئے سلیکشن کے فرائض سر انجام دیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں تینوں زونوں کے ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے، دوسرے مرحلے میں میڈیکل ٹیسٹ کا انعقاد ہو گا اور میڈیکل ٹیسٹ کے رزلٹ کے بعد ہر زون کی 20 رکنی دو دو ٹیمیں منتخب کی جائیں گی جو انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19ٹورنامنٹ 2017-18 میں مد مقابل آئیں گی۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 11:54:14