اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کا تیسرا مرحلہ کل ہفتہ سے کھیلا جائے گا

ْ لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 12:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کا تیسرا مرحلہ کل ہفتہ سے کھیلا جائے گا، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کے مطابق لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں مہران کلب، غوری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، ایورگرین کلب، ینگسٹر کلب، گروپ بی میں فالکن کلب، اکبر کلب، راوی کلب، فیڈرل کلب اور پونا کلب، گروپ سی میں اسلام آباد اکیڈمی کلب، الفیصل کلب، گنگال کلب، روور کلب، اسلام آباد کلب ،ْ گروپ ڈی میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، قائداعظم کلب، رمنا کلب اور القائم کلب شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لیگ کے میچز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے جا رہے ہیں-
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 12:15:00