ایشین نیٹ بال چمپئن شپ کیلئے 12رکنی قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا

قومی ٹیم کا 7 دسمبر تک جاری رہے گا ،ْ 8 دسمبر کو چمپئن شپ میں شرکت کیلئے ملائیشیاء رووانہ ہوگی

جمعہ 2 دسمبر 2016 12:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء)ایشین نیٹ بال چمپئن شپ کیلئے 12رکنی قومی ٹیم کا اعلان کل ہفتہ کو ہوگا، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے جس میں ملک بھر سی21 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میںعبدالحق، عثمان بشیر، صمد مسعود، محمد شعیب، محمد اختر، زاہد سلطان، محمد پریم شہزاد، اظہر سیلم، زاہد اقبال،محمد خورشید، محمد شمریز، زاہد خان، فیصل الرحمن، محمد عامر، حمود الرحمن،محمد عرفان، عمیر حسن، محمد ظہور ، اعجازالحق، علی رضا اور محمد علی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم 12 کھلاڑیوں اور تین آفیشلز پر مشتمل ہو گی، قومی ٹیم کا 7 دسمبر تک جاری رہے گا اور 8 دسمبر کو چمپئن شپ میں شرکت کے لئے ملائیشیاء رووانہ ہوگی-
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 12:15:03