ویمنز ٹی 20 ایشیا ء کپ میں (آج) ہفتہ کو آخری دو میچز کھیلے جائینگے ،ْ فائنل (کل)کھیلا جائیگا

جمعہ 2 دسمبر 2016 12:15

بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء)ویمنز ٹی 20 ایشیا ء کپ میں (آج) ہفتہ کو آخری دو میچز کھیلے جائینگے ،ْ ایونٹ کا فائنل (کل)اتوار کو کھیلا جائیگا شیڈول کے مطابق ایونٹ میں (آج) ہفتہ کو آخری دو میچ کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا ،ْدوسرا میچ پاکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کا فائنل میچ 4 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 12:15:07