قومی ٹیم ایشین نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 7 دسمبر کو ملائیشیا روانہ ہوگی

ایشین نیٹ بال چمپئن شپ 9 سے 11 دسمبر تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائے گی

جمعہ 2 دسمبر 2016 12:15

اسلام آباد/کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) 15رکنی قومی ٹیم ایشین نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کے لئے 7 دسمبر کو ملائیشیا ء رووانہ ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایشین نیٹ بال چمپئن شپ 9 سے 11 دسمبر تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلی جائے گی جس میں 12 کھلاڑی اور 3 افیشلز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی تیاری کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پاکستان نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 21 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹیم کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا،چمپئن شپ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان ، بھارت، سنگاپور، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور برونائی کی ٹیمیں شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 02/12/2016 - 12:15:13